پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی ویو پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے امیر زادوں کوتھانے میں کس حال میں رکھاگیا ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ویو پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کرنے والے امیر زادوں کو تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور اے سی کمرہ میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے سی ویو پر معمولی حادثے کے بعد کار سوار نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس کی جانب سے ساحل تھانے میں وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے اور اے سی کمرے میں رکھا گیا ہے۔ مرکزی ملزم خاور کا والد اشتیاق برنی شہر کا سب سے بڑا کار ڈینٹرپینٹر اور اثرو رسوخ کا حامل ہے۔ساحل تھانے میں ملزمان کے لئے خصوصی کھانوں

اور ناشتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اور مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ نہ لگا کر کیس کو معمولی بنادیا گیا ہے۔مقتول کے اہلِ خانہ کی اپیل کے باوجود پولیس نے مقدمے میں صرف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ کراچی پولیس دباؤ کا شکار ہے یا پیسے کی چمک کے آگے ڈھیر ہوگئی ہے۔مقتول کے لواحقین کے وکیل ایڈوکیٹ جاوید چھتاری نے کہا کہ دہشتگردی کی دفعہ نہ لگا کر ملزم کو رعایت دی گئی، کوئی جرم جو عوام کے سامنے کیا جائے اور خوف پھیلے، وہ دہشت کی علامت ہے، اس واقعے سے بھی دہشتگردی اور خوف پھیلا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…