ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

صدر شی جن پنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والی 17 ویں غیر ملکی شخصیت،چوتھے چینی رہنما

datetime 21  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے والے چینی صدر شی جن پنگ 17 ویں غیر ملکی شخصیت ہیںتفصیلات کے مطابق سب سے پہلے پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب شہنشاہ ایران نے 15مارچ 1950 کو کیا تھا پھر انہوں نے 3 جولائی 1962 کو قومی اسمبلی کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی دیکھی، ان کے بعد 15جولائی1962 کو فلپائن کے صدر دیوداماقاپگل نے قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ تیسرا خطاب انڈونیشیا کے سابق صدر ڈاکٹر احمد سوئیکارنو نے 26 جون 1963ءکو قومی اسمبلی میں کیا تھا۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی غیر ملکی شخصیات میں ایک خاتون وزیراعظم سری لنکا کی مسز بندرا نائیکے بھی ہیں جنہوں نے 5ستمبر 1974ءکو خطاب کیا ¾ ترکی کے صدر کینان ایورن نے سابق صدر ضیاءالحق کے دور میں 15نومبر 1985ءکو پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ چھٹا خطاب کرنے والے فلسطین کے مرحوم صدر یاسر عرفات تھے جنہوں نے قومی اسمبلی سے 24 جون 1979ءکو خطاب کیا۔ اس وقت بے نظیر بھٹو وزیر اعظم تھیں فرانس کے صدر فرانس فرنکوئس متراں نے 20 فروری 1990ءکو قومی اسمبلی، ایرانی مجلس شوریٰ کے سپیکر حجة الاسلام مہدی کروبی نے قومی اسمبلی سے 24 فروری 1991ئ، ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7 ستمبر 1992ءکو پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ سپیکر ایرانی مجلس شوری علی اکبر نتغاہ نوری نے قومی اسمبلی سے 11 اپریل 1994ئ، چینی صدر جیانگ زیمن نے 2 دسمبر 1996ءکو سینیٹ کے خصوصی اجلاس، برطانیہ ملکہ الزبتھ دوم نے پاکستانی پارلیمنٹ سے 8 اکتوبر 1997ءکو خطاب کیا۔ 13واں خطاب 12سال بعد 26 اکتوبر2009ءکو ہوا جو ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کیا پھر چینی وزیر اعظم وین جیا باﺅ نے قومی اسمبلی سے 19 نومبر 2010ءکو خطاب کیا جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے 15واں خطاب کرنے والی غیر ملکی شخصیت ایک بار پھر ترکی کے وزیر اعظم رجیب طیب اردوان تھے جنہوں نے21 مئی 2012 کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ موجودہ چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے نگران حکومت کے دور میں سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے 23 مئی 2013ءکو خطاب کیا اور اب 17 ویں غیر ملکی شخصیت چینی صدر شی چن پنگ ہیں جنہوںنے منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کر نے والے شی جن پنگ چوتھے چینی رہنما ہیں منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے آغاز پر اسپیکر ایاز صادق کا خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ کسی غیر ملکی سربراہ کا موجودہ پارلیمنٹ سے پہلا خطاب ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، وہ چینی صدر کوپارلیمنٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ¾ یہ کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کا موجودہ پارلیمنٹ سے یہ پہلا خطاب ہے ان کا خطاب ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے کہ صدر شی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے چوتھے چینی رہنما ہیں کسی اور ملک کو پارلیمنٹ سے 4بار خطاب کا اعزاز حاصل نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…