اسلام آباد(نیوزڈیسک)وہ رات جو کبھی کبھی ہی آتی ہے، آج رات پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا ہونیوالا ہے، حیرت انگیزانکشاف،تفصیلات کے مطابق امریکی اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولز نے بتایا ہے کہ آج رات چاند زمین کے قریب ترین آرہا ہے اور یہ سپرمون کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ دیکھ سکیں گے۔مائیکل نیکولز کے مطابق
آج زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگااور اس کی روشنی معمول سے سولہ فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا نظر آئے گا۔آج رات کا سپر مون رواں سال کے تین سپرمون سیریز کے سلسلے کاپہلا سپرمون ہے جبکہ باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں نظر آئیں گے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لیے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔