جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس،اہم فیصلے، دھرنے کے بعد کی صورتحال پر غور،احسن اقبال اور طلال چودھری کو خاص ہدایات جاری کردی گئیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مشاورتی اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے دھرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے اقدامات پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔نیب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، طلال چوہدری، دانیال عزیز، پرویز رشید ، مریم نواز ،

طارق فضل چوہدری ،ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ اجلاس میں دھرنا معاہدے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شریف فیملی کیخلاف زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران نواز شریف کی لندن روانگی سمیت عوامی رابطہ مہم کے بارے میں مشاورت ہوئی جبکہ سینیٹ میں حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم منظور نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے موقع پر کئی پارٹی رہنماؤں نے حالیہ واقعات میں پارلیمانی جماعتوں کے کردار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے عدم تعاون کی وجہ سے زاہد حامد کو استعفیٰ دینا پڑی حالانکہ پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ قانون سازی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ان تمام حالات کے باوجود (ن)لیگ سیاسی جماعتوں سے روابط برقرار رکھے گی اور محاذ آرائی سے گریز کرے گی

۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ 70سال سے ملک کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے وہ نہ صرف غلط بلکہ افسوسناک بھی ہے۔دنیا میں کہیں کچھ ایسا نہیں ہوتا جو پاکستان میں ہورہا ہے، کبھی وزیراعظم کو پھانسی دی جاتی ہے، عہدے سے ہٹایا جاتاہے ،کبھی گرفتاری کی جاتی ہے اور کبھی جلا وطن کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق کے برخلاف تھا جسے عوام اور کارکنان نے قبول نہیں کیا، عوام اور کارکنان میرے ساتھ کھڑے ہیں، جلد ہی پاکستان کی ترقی کے لیے کارکنان کے ساتھ عہد کروں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آمریت میں کسی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتوں اور کارکنان کیساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے احسن اقبال اور طلال چودھری سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی جس میں دونوں وزرا ء نے سابق وزیراعظم کو دھرنے کے بارے میں بریفنگ اوروضاحتیں پیش کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیض آباد دھرنے سے متعلق وزارت داخلہ کے اقدامات پر عدم اطمینان اور برہمی کا اظہار کیا ۔محمد نوازشریف سے پشتونخواہ ملی پارٹی کے محمود اچکزئی نے بھی ملاقات کی اور پیپلزپارٹی سے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…