منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھرنے کیخلاف آپریشن میں ناکامی ،اب کن کن کو ہٹانے کی باری آگئی،بڑا فیصلہ کرلیا گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )فیض آباد آپریشن کی ناکامی راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے چار اہم افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، اسلام آباد کے ایس ایس پی ساجد کیانی ،آے آئی جی کیپٹن الیاس،راولپنڈی کے سی پی او اسرار عباسی اور آر پی او فخر سلطان کو ہٹائے جانے کا امکان ہے وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے میں ناکامی اور ہلاکتوں سے پید اہونے

والی صورتحال کے بعد اسلام آباد کے ایس ایس پی ساجد کیانی سمیت آے آئی جی کیپٹن الیاس،راولپنڈی کے سی پی او اسرار عباسی اور آرپی او فخر سلطان کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو صبح 8 بجے کے قریب فیض آباد کے مقام پر دھرنے کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری تھا اور دن کے 10 بجے کے قریب پولیس اور ایف سی کے اہلکار دھرنے کی جگہ پر پہنچ چکے تھے ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے دھرنا قائدین کے مرکزی کنٹینر کے تک پہنچنے میں کچھ ہی دیر باقی تھی اور اس دوران قائدین کے مرکزی کنٹینر سے معافی کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں عین اس وقت اعلی پولیس افسر کی فون کال پر فورس کو واپسی کے احکامات جاری کیے گئے اورآپریشن کی کمان کرنے والے ایس پی نے فورس کو پیچھے ہٹنے اور شیلنگ کم کرنے کے احکامات دیے جس کے بعد پولیس فورس نے واپسی کی دوڑ لگا دی اور آپریشن ناکامی سے دوچار ہو گیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ہلاکتوں کی وجہ بھی انہی افسران کی ناقص حکمت عملی قرار دی جارہی ہے جس کی بدولت یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں سی پی او اور آر پی او کو حالات کی نزاکت کا احساس اس وقت ہوا جب شہر میں آگ بھڑک چکی تھی اور پورے ملک میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام نے پورے صورتحال کو دیکھنے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں اہم سطح پر تبدیلیوں کو فیصلہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…