منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

زاہد حامد کا ضمیر بالآخر جاگ گیا، حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر مستعفی ہونے کے بدلے حکومت کی طرف سے انہیں من پسند ملک میں سفیر تعینات اور انکے بیٹے کو ممبر قومی یا صوبائی اسمبلی بنائے جانے کی آفرز کو رد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 19روز سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے بعد تمام تر حکومتی اقدامات بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں

اور دھرنا قائدین کے وزیر قانون کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹنے کے دو ٹوک موقف کے بعد حکومت کیلئے مزید مشکلات بڑھ گئیں ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت اس بات پر راضی ہوگئی ہے کہ وزیر قانون کے استعفے کی صورت میں قربانی دیدی جائے لیکن وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کے بدلے تمام تر حکومتی آفرز کو یہ کہتے ہوئے رد کر دیا ہے کہ ’’خدارا مجھے دوسرا سلیمان تا ثیر مت بنائیں او ر ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حوالے سے تمام ذمہ داروں کو سامنے لے کر آئیں۔وفاقی وزیر قانون کی جانب سے تمام تر حکومتی آفرز کو مسترد کر نے کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف پر صاف الفاظ میں واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر ان پر دباؤ ڈالا گیا تو وہ سب کچھ بتا دیں گے کہ ترمیم کے معاملے پر کس کس کا حکم تھااور این اے 120کے ضمنی الیکشن میں جیت کیلئے کیا کھیل کھیلا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…