ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رہے گا،چینی صدر کی عسکری قیادت کو یقین دہانی

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ترجمان پاک فوج کے مطابق چینی صدرشی چن پنگ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق چینی صدر سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں چیرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ اور ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے جب کہ ملاقات میں چینی صدر نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے آپریشن ضرب عضب کو انتہائی اہم اور گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے عسکری قیادت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چین ہر معاملے میں پاکستان کے ساتھ ہے اور ہر چیلنج میں بھی اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…