برلن(نیوزڈیسک)مشرقی گھانامیں ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع سلطنت جس کا نام ’’گبی‘‘ ہے کا بادشاہ ’’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘‘ دنیا کا حیرت انگیز ترین حکمران مانا جاتا ہے ،مشرقی گھانامیں ٹوگو کی سرحد کے قریب واقع کنگ سیفاس کی سلطنت میں تین لاکھ سے زائد باشندے مقیم ہیں جبکہ ’’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘‘ خود موٹر مکینک ہیں جو تین لاکھ کی آبادی والے
ملک پر حکمرانی کے ساتھ ساتھ اپنا موٹر مکینک کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں ،حیرت انگیز طورپر اس ملک کے بادشاہ ’’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘‘ محنت مزدوری کے لئے جرمنی میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہاں مکینک کا کام کرتے ہیں ۔انہوں نے لڈ وک شیفن کے علاقے میں ورکشاپ کھول رکھی ہے،بتایاجاتاہے کہ بادشاہ سلامت ’’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘‘ سال میں سات مرتبہ سلطنت کا دورہ کرتے ہیں جبکہ باقی تمام دن وہ اپنے ملک پرسکائپ کے ذریعے حکمرانی کرتے ہیں۔ ’’ٹوگبی نگوریفیاسیفاس کوسی بانسا‘‘ نے خود کو اپنی قوم کے لئے وقف کردیا ہے وہ کام کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک سے اپنے ملک کے لئے چندہ اکٹھاکرکے فلاحی کام کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ملک میں بے تحاشا سکول، ہسپتالوں کا قیام اور دیگر کام یورپ سے جمع کئے گئے چندے سے کئے ہیں ،کنگ نے ایک جرمن نژاد خاتون سے شادی کررکھی ہے جو اکثر اپنے دو بچوں کے ہمراہ افریقی سلطنت کا دروہ کرتی رہتی ہیں ۔