ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’کائرہ کا استقبال گندے انڈوں،ٹماٹروں سے ہوگا‘‘ یہ اعلان کس نے کیا ،جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صوبائی صدر قمرالزماں کائرہ 22 نومبر کو شیخوپورہ آ ئیں گے ان کی آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ئو ں پر مشتمل پیپلز ورکرز اتحاد نے ان کا استقبال سیاہ جھنڈوں، گندے انڈوں اور ٹماٹروں کے ساتھ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس بات کا اعلان شیخوپورہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینئر وزیر ملک مشتاق احمد اعوان کے ڈیرے پر گزشتہ اتوار کے روز ہونے والے اجلاس

میں کیا گیا جس میں سابق ضلعی نائب ناظم میاں لیاقت علی سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈر میاں مقصود احمد سابق تحصیل صدر چوہدری لطیف احسن ایڈووکیٹ ملک اشتیاق احمد اعوان اور دیگر رہنما اور کارکنان شریک ہوئے اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر قمرالزماں کائرہ نے اپنے وعدے کے باوجود ضلع تحصیل اور سٹی تنظیموں پر نظر ثانی نہیں کی جس سے پارٹی کے بانی سینئر ارکان اور کارکنان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ہم کسی بھی صورت میں ان تنظیموں کو تسلیم نہیں کریں گے اور میرٹ پر عہدیداروں کی نامزدگی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا لہذا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 نومبر کو صوبائی صدر قمرالزماں کائرہ کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر سیاہ پرچموں، گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…