ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستا ن تحریک انصا ف کے چےئر مین عمرا ن خا ن نے بعض بیرو نی مما لک کے سفا رت کا رو ں کے ہمرا ہ بدھ کے روز ضلع ہر ی پور کے علا قہ خا ن پور کے موضع بھما لہ کا دورہ کیاجہا ں خیبر پختو نخوا کے محکمہ آثار قدیمہ نے بھا ری کھدائی کر کے بد ھا کے نا در مجسمے اور قدیم گندھارا تہذیب کی تعمیرا ت در یا فت کئے ہیں ان میں محو خوا ب بد ھا کا 48فٹ لمبا مجسمہ بھی شا مل ہے ۔حکو مت خیبر پختو نخوا
نے عمرا ن خا ن اور بیرو نی سفا رت کا رو ں کو قدیمی نوادرات کی جگہ کا دورہ کر نے کی دعو ت دی تھیں ۔خیبر پختو نخوا کے چیف سیکریٹری محمد اعظم خا ن نے بھما لہ پہنچنے پر عمرا ن خا ن اور بیرو نی سفا رت کا رو ں کا استقبا ل کیا۔سیپکر صو با ئی اسمبلی اسد قیصر ،ایم پی اے فیصل زما ن ،پی ٹی آئی رہنما ء یو سف ایو ب ،و ڈا کٹر را جہ عا مر زما ن،کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ۔ڈی آئی جی ہزارہ سعیدخا ن وزیر ،ڈپٹی کمشنر ہر ی پور فیا ض شا ہ اور صو با ئی محکمہ آر کیا لو جی کے افسرا ن بھی اس موقع پر مو جود تھے۔سری لنکا ہا ئی کمیشن اسلا م آباد کے ڈیفنس اتا شی بریگیڈئیر ہیما نت بندرا نے اس موقع پر نا یا ب آثا ر قدیمہ کی جگہ کا دورہ کر نے کی دعو ت پر صو با ئی حکو مت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے انہیں بدھا کا سب سے لمبا مجسمہ دیکھنے کا موقع ملا ہے کیو نکہ اس سے دوفٹ کم مجسمہ سری لنکا میں مو جود ہے ۔کو ریا کے سفا رت خا نے کے قو نصلر کم انگ کو نے اپنے تاثرا ت میں بھما لہ کے آثار قدیمہ کی دریا فت اور تحفظ پر مسرت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ اس سے ہمیں اس پو رے خطے میں قدیم تہذیبوں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔چیف سیکر یٹری اعظم خا ن نے اس موقع پر بھما لہ میں قدرتی طور پر ایک پر سکو ں اور خا موش قدیمی شہر دریا فت کر نے پر ما ہرین آثار قدیمہ کی کا وشو ں کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ یہ خدا کی عبا دت اور قر ب کے لئے بھی ایک بہترین مقا م ہے ۔
پی ٹی آئی کے رہنما ء یو سف ایو ب نے بتا یا کہ صو با ئی محکمہ آر کیا لو جی اسی علا قے میں مزید نوادرات کی دریا فت کے لئے 25سے 30مقا ما ت پر مزید کھدائی کر نے کا منصو بہ تیا ر کر رہا ہے ۔عمرا ن خا ن نے میڈیا سے اپنی گفتگو میں صو بے میں سیا حت کے فروغ اور تا ریخی ورثے کی تحفظ کے لئے چیف سیکر یٹری کے اقدا ا ت کو سراہا انہو ں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں موجود گندھارا تہذیب کے آثار اور با قیا ت پو رے جنو ب مشر قی ایشا سے سیا حو ں کے لئے کشش کا با عث بن سکتے ہیں
اس لئے صو با ئی حکو مت نے ان آثار کو سیا حت کی تر قی کا ذریعہ بنا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس قدا م سے نہ صر ف مقا می اور بیرو نی سیا حو ں کو سہو لیا ت میسر آئیں گی بلکہ اس سے حکو مت کو آمدن بھی حا صل ہو گی اور بیرو نی سفا رت کا رو ں کو اسی مقصد کے لئے یہا ں مدعو کیا گیا ہے ۔تاریخی آثار کے با رے میں اگاہ کر تے ہو ئے پشاور میو زیم کے ریسرچ آفیسر نوازالدین نے بتایا کہ یہ علا قہ بدھ مت کی بڑی عبادت گا ہو ں میں شما ر ہو تا تھا اور یو نیسیف نے اسے عالمی ورثہ قرار دیا ہے ۔