جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

میرے خلاف سازش کرنے والے لوگ کون ہیں؟ نوازشریف شدیدمشتعل،نام زبان پر لے آئے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ہمیں سزا دی نہیں ٗ دلوائی جارہی ہے ٗ عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں ٗعدالتوں کا دہرا معیار جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وہاں موجود میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں کا دہرا معیار جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔ نواز شریف نے کہاکہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور جو قصور ہم نے نہیں کیا اس کا بھی ہم سیانتقام لیا جارہا ہے۔ عدالتی فیصلے میں ایسا پیغام تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے تاہم سزا دی نہیں جارہی بلکہ دلوائی جارہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ عدالت میں ہم سے ہمارے سیاسی مخالفین جیسے سوال پوچھے گئے، عدالتی فیصلے میں ایسے ریمارکس تھے جیسے ہمارے سیاسی مخالفین دیتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی ضمانت منظور ہونے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرے مقدمے میں کچھ اور جبکہ دوسروں کے مقدموں میں اور ضابطے ہیں ٗہم اس دہرے معیار کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے اور اس کے باوجود بھی ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 1999ء میں بھی طیارہ ہائی جیکنگ کے جھوٹے کیس میں انہیں سزا دلوائی گئی تھی، اس وقت بھی مجھے پھنسایا گیا اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…