بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

گندے میسجز کے بعدایک اور سکینڈل،عائشہ گلالئی نے عمران خان پر خطرناک وار کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور علی امین گنڈا پور کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں ٗڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کی گئی ٗ وہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور تھا ٗنیازی صاحب نے آج 19 روز گزرنے کے باوجود مظلوم لڑکی کے لیے ایک لفظ نہیں بولا ٗ پی ٹی وی پر حملہ کرانے والے دہشت گرد عمران نیازی کو عدالت نے ضمانت کیوں دی گئی؟

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے جبکہ عمران نیازی اور علی امین کے طالبان سے جو تعلقات ہیں وہ سب کو معلوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کی گئی، وہ بااثر شخص علی امین گنڈا پور تھا جس نے یہ سب کروایا، میڈیا نے مسئلے کو اجاگر کیا تو دوبارہ اس لڑکی کا بیان رکارڈ کیا گیا تاہم نیازی صاحب نے آج 19 روز گزرنے کے باوجود مظلوم لڑکی کے لیے ایک لفظ نہیں بولا۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ جس صوبے کو ہم نیا پاکستان کہتے ہیں وہاں 16 سال کی لڑکی کو توہین کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تو کیا خیبرپختونخوا میں یہ تبدیلی آئی ہے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج نہیں کی گئی، یہ لوگ اگر اقتدارمیں آگئے تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران کی تبدیلی اور کے پی کے کی ماڈل پولیس اس واقعے کے بعد دنیا کو نظر آچکی ہے ٗپرویز خٹک کے پی کے میں ناظموں کو لڑوارہے ہیں ٗانہوں نے صوبے میں ایک ناظم کو ہٹا کر اپنے بھتیجے کو ناظم بنوا دیا۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ میں عدالتوں پر حیران ہوں کہ وہ دہشت گردوں کو ضمانت دے رہی ہیں، پی ٹی وی پر حملہ کرانے والے دہشت گرد عمران نیازی کو عدالت نے ضمانت کیوں دی گئی؟ علی امین کو وڈیرہ بننے کا شوق ہے

اور ان کی گاڑی سے جو نکلا سب کو پتا ہے، میں بہت اچھے طرح ان لوگوں کو جانتی ہوں، ان کے خوف سے صحافی اور ڈی سی سمیت ہر طبقہ ڈرتا ہے کوئی ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔عائشہ گلالئی نے کہاکہ عمران نیازی کے طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان ہی کے کہنے پر اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مذہبی جماعتوں کے کارکن انتشار پھیلا رہے ہیں ٗتحریک انصاف میں 80 فیصد لوگ تنگ ہیں اور پارٹی میں ایک مخصوص ٹولہ ہے جو خواتین کے عزت و تقدس کا خیال نہیں رکھتے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…