اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک زمبابوے میں صدر رابرٹ موگابے اور فوج میں جاری کشیدگی کے بعد فوج نے مگابے کی 37سالہ حکومت کا تختہ الٹکر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، دارالحکومت کی اہم شاہرائوں پر فوج کی بھارتی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ فوج نے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت کئی اہم تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، امریکہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے
ملک میں سفارتخانے بند کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ دارالحکومت ہرارے میں پراسرار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے آرمی چیف اور صدر کے درمیان اس وقت کشیدگی سامنے آئی جب آرمی چیف نے صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں صدر رابرٹ موگابے نے آرمی چیف کو بغاوت کا مرتکب قرار دیدیا تھا۔