بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر مریم نواز کا طنز،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے،عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پانامہ سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔تفصیلات کے مطاق سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے ’’عدل‘‘ کے نئے پیمانے بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟۔عمران خان کا کیس قانونی اعتبارسے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…