اسلام آباد (آئی این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ کے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے دو روزہ “کیرئیر ایکسپو” آج )بدھ 15۔نومبر (کو یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک میں شروع ہوگی۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی صبح 10۔بجے ایکسپو کا افتتاح کریں گے۔اس ایکسپو میں ملک کے چاروں صوبوں ٗ آزاد
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اوپن یونیورسٹی کے گریجویٹ طلبہ تحقیق کی بنیاد پر اپنی تیار کردہ منصوبوں کی نمائش کریں گے ٗ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔دو روزہ نمائش اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے منعقد کی جارہی ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے بڑ۔ی نمائش ہوگی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق یونیورسٹی اس ایکسپوکے ذریعہ اپنے فارغ التحصیل طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے کی گائیڈ لائن اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ “معاشی انحصار سے انکار”اور “ملازمت لینے والے نہیں ملازمت دینے والے بن جائیں” کی جانب طلبہ کو راغب کرنے کی یہ اوپن یونیورسٹی کی بحیثیت میگا یونیورسٹی ایک بھر پور کوشش ہوگی۔