بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

حسن، حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ اور حسین نواز کے چار بینک اکائونٹس کی تفصیل احتساب عدالت میں پیش کردی گئی جس کے مطابق حسین نواز کے ایک بینک اکاونٹ میں 3992 ڈالرز، دوسرے میں 4272 یورو ،تیسرے بینک اکاونٹ میں207اعشاریہ 53 پاونڈز جبکہ چوتھے

اکاونٹ میں 3لاکھ 82ہزارتیس سواکاسی روپے موجود ہیں، ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اور حسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں ۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت شروع کی تو نیب کے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ کردیا گیا، بعد ازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی توتفتیشی افسر نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے لیے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔تفتیشی افسرنے حسین نواز کے 4بینک اکاونٹس کی تفصیل عدالت میں پیش کی ۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کے مطابق حسین نواز کے نجی بینک کے 4اکاونٹس میں رقم بھی موجود ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق حسین نواز کے ایک بینک اکاونٹ میں 3992 ڈالرز، دوسرے میں 4272 یورو موجود ہیں ۔تیسرے بینک اکاونٹ میں207اعشاریہ 53 پاونڈزتھے جبکہ چوتھے اکاونٹ میں 3لاکھ 82ہزارتیس سواکاسی روپے موجود ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اور حسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور اور بحریہ ٹاون کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ حسین اور حسن کی بذریعہ اشتہارطلبی کیعدالتی حکم پرعملدرآمدکرایاگیا،دونوں ملزمان کے اشتہارات رہائش گاہوں اور عدالتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے، ماڈل ٹاون اور رائے ونڈ روڈ پرملزمان حسین اور حسن کے اعلانات بھی کرائے گئے ۔تفتیشی افسر کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ

پراپرٹیز پرلگانے کے لیے نوٹس بذریعہ فارن آفس بھجوائے، جو وہاں لگادیے گئے ۔ دونوں ملزمان کو عدالت کی طرف سے دی گئی ایک ماہ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ملزمان نے جان بوجھ کر خود کو چھپا رکھا ہے،عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے،عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، مفرور ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیا جائے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…