اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سعودی شہزادوں کی گرفتاری، مغربی میڈیا نے اندرونی کہانی بتادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں شہزادوں اور وزرا ء کی گرفتاری کے معاملے پر مغربی میڈیا نے اندرونی کہانی سامنے لانے کا دعویٰ کردیا۔مغربی میڈیا کے مطابق ریاض کے فائیو اسٹار ہوٹل ریٹز کارلٹن نے 4 نومبر کو اپنے مہمانوں کو خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مقامی حکام کی جانب سے غیر متوقع بکنگ کرائی گئی ہے، حالات نارمل ہونے تک مہمانوں کو ٹہرایا نہیں جاسکے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی جانب سے خط ملنے والے

افراد کو حالات کی نازکت کا احساس ہو گیا تھا کیونکہ ہوٹل انتظامیہ نے پہلے ہی صفائی مہم شروع کررکھی تھی، یوں چند گھنٹوں بعد ہی اہم شخصیات کو دھر لیا گیا۔مغربی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق بعض شہزادوں اور دیگر افراد کو میٹنگ کا کہہ کر اور دیگر کو گھروں سے حراست میں لیا گیا، شہزادہ مطعب ریاض میں فارم ہاوس میں تھے، انہیں ولی عہد سے میٹنگ کا کہہ کر بلایا گیا، گھر والوں کو صرف ایک مختصر کال کرنے کی اجازت دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر سیاسی اور بزنس شخصیات کی گرفتاری ریاض اور جدہ سے ہوئی، گرفتار افراد کو مختلف مقامات سے جہازوں اور گاڑیوں میں لا کر عارضی جیل ( ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل ) منتقل کیا گیا، زیر حراست افراد کو اب فون کی اجازت نہیں ہے اور ہوٹل میں کوئی شخص آ جا نہیں سکتا۔مغربی میڈیا کے مطابق خبر پر شاہی عدالت کی جانب سے فوری تبصرہ سامنے نہیں آسکا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…