اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

نیب ریفرنسز پر فرد جرم،نوازشریف نے باضابطہ جواب دیدیا،تفصیلات منظر عام پرآگئیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب ریفرنسز پر فرد جرم کے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف تحقیقات سیاسی مقاصد کے لئے تھیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں دائر نیب ریفرنسز پر میاں نوازشریف پر نمائندے کے بعد ذاتی طور پر فرد جرم عائد کردی جبکہ سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے اپنے جواب میں کہا کہ ریفرنسز میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اس لیے الزامات کی صحت سے انکار کرتا ہوں، میرے خلاف ہونے والی تحقیقات

قواعد کے خلاف اور سیاسی مقاصد کے لیے تھیں۔سابق وزیراعظم کے مطابق آئین کا آرٹیکل 10 اے ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے لیکن عدالتی حکم نامے کی روشنی میں دائرعبوری ریفرنسز میں فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا جا رہا ٗ سپریم کورٹ کے 7 نومبر کے فیصلے میں سخت آبزرویشن دی گئی۔نواز شریف نے چارج شیٹ کے جواب میں کہا کہ میرے خلاف دائر مقدمات میں مانیٹرنگ جج کی تعیناتی سے آئینی حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن ریفرنسز میں الزامات کا دفاع کروں گا۔واضح رہے کہ نیب نے شریف خاندان کے خلاف لندن پراپرٹیز، العزیزیہ مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے تین ریفرنسز دائر کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…