اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

سعودی حکومت نے زمزم کنوئیں میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی منظوری کے بعد مکہ مکرمہ میں امورِ حرمین پریذیڈنسی نے زمزم کے کنوئیں کی بحالی سے متعلق منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری تصاویر میں درجنوں کاریگر مشینوں کے ساتھ مطاف کے صحن کے مشرقی حصے میں کھدائی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ سکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے طواف کرنے والوں کو حرم کی مختلف منزلوں پر تقسیم

کرنے کے نتیجے میں مطاف میں طواف کا عمل بنا کسی رکاوٹ جاری رہتا ہے۔حج اور عمرے کے امور سے متعلق تاریخی محقق احمد حلبی نے عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مذکورہ منصوبہ سات ماہ کی مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنوئیں کی بحالی کے نتیجے میں اس “مبارک پانی” کی اعلی ترین کوالٹی حاصل ہو گی۔ ساتھ ہی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے لیے بھی حجاج اور معتمرین کے واسطے وافر مقدار دستیاب ہو گی۔منصوبے میں اس بات کو بنیاد بنایا گیا کہ ذخیرے کے عمل اور تقسیم کو ایسی مثالی صورت دی جائے جس سے اس کی شفافیت اور معیار بھی یقینی طور پر برقرار رہے۔ حلبی کے مطابق سال 2003 تک معتمرین 2.7 میٹر گہرے تہ خانے میں اْتر کر زمزم کا پانی پیتے تھے۔ اسی سال اس تہہ خانے کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا تا کہ مطاف کے صحن کو طواف کرنے والوں کے لیے مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے۔ اس کے بعد سے معتمرین کے لیے کنوئیں کے نزدیک جانے کا راستہ بھی ختم ہو گیا۔حلبی کے مطابق منصوبے میں زمزم کے کنوئیں کے گرد پورے علاقے کی کھدائی ، اس کی صفائی اور جراثیم سے پاک کیا جانا شامل ہے۔منصوبے کے تحت پانی کے گزرنے کے واسطے 8 میٹر چوڑی اور 120 میٹر طویل پانچ گزرگاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

یہ گزرگاہیں پانی کے گزر اور اس کی کوالٹی کو برقرار رکھیں گی تا کہ دنیا بھر کے ایک عرب سے زیادہ مسلمانوں کی روحانی تشنگی کو بجھایا جا سکے۔سال 1980 میں مسجد حرام میں آب زمزم کی انتظامیہ کا قیام عمل میں آیا جو آج تک کنوئیں سے متعلق تمام امور کی نگرانی کر رہی ہے۔ ان امور میں حرم مکی کے اندر ہزاروں کْولروں اور نلکوں کے ذریعے زمزم کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی شامل ہے۔دریں اثناء سعودی عرب میں الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے سعودی شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مطاف کے زمینی صحن کو کم سے کم استعمال کریں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اتنظامیہ کا کہنا تھا کہ معتمرین خصوصاً معمر، ضعیف، مریض اورمعذوروں کو زیادہ سے زیادہ سے موقع دیں۔ آب زم زم کے کنویں کی اصلاح و مرمت کے منصوبے پر جاری کام کی وجہ سے مطاف کا بڑا حصہ بند کر دیا گیا ہے۔حرمین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ زائرین باب فہد کی جانب سے مطاف میں جانے کا اہتمام کریں اور برقی سیڑھیاں استعمال کریں۔زم زم منصوبہ کے دو حصے ہیں۔ ایک کا تعلق زم زم کی 5 پائپ لائنوں کی تنصیب سے ہے۔ یہ مطاف کے مشرقی جانب ہوں گی۔ ان کا مجموعی عرض 8 میٹر اور لمبائی 120 میٹر ہو گی۔دوسرے حصے کا تعلق آب زم زم کے کنویں کے اطراف ماحول کو جراثیم کی آلودگی سے پاک و صاف کرنے والے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے ہے۔ یہ منصوبہ 7 ماہ کے اندر اندر رمضان سے قبل مکمل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…