اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دائمی تھکاوٹ یا فٹیگ سنڈ روم نفسیاتی مسئلہ نہیں بلکہ جسمانی خلیوں میں توانائی کا فقدان اس کی وجہ ہوتے ہیں، سائنسدانوں نے تحقیق میں خوفناک وجہ بتادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی یونیورسٹی نیو کیسل کے سائنسدانوں نے اپنے تحقیق میں دائمی تھکاوٹ یا فٹیگ سنڈروم کو نفسیاتی عارضہ یا وائرس سے پیدا ہونے
والی بیماری قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے جسمانی خلیوں میں توانائی کے فقدان کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق خلیوں میں توانائی کا فقدان ہو جانے کی وجہ سےلوگ مسلسل تھکاوٹ کا شکار رہنے لگتے ہیں۔ چنانچہ یہ کسی نفسیاتی مسئلے کی وجہ سے لاحق نہیں ہوتی بلکہ اس کی وجہ بھی طبیعاتی مسئلہ ہے جو انسانی دماغ کو نہیں بلکہ جسم کو لاحق ہوتا ہے۔