اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی نوجوان کا پیدائش سے پہلے مریخ پر رہنے کا دعویٰ، تفصیلات کے مطابق روس کے اس نوجوان کا دعویٰ ہے کہ زمین پر اس کا دوسرا جنم ہے اور اس سے قبل وہ مریخ پر رہتا تھا۔ روسی لڑکے بورسکا کی عمر 20 سال ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ مریخ کا رہائشی ہے، اس کے علاوہ اس لڑکے کے پاس خلاء کے حوالے سے بے تحاشا معلومات ہیں ان معلومات نے سائنسدانوں کو بھی حیران کر دیا ہے،
اس لڑکے کے والدین کا بھی دعویٰ ہے کہ اس نے پیدائش کے کچھ ہی ماہ بعد بولنا شروع کر دیا تھا اور ان کا بیٹا خلائی مخلوق کی تہذیبوں کے بارے میں حیران کن اور بہت زیادہ معلومات بھی رکھتا تھا جو انہوں نے اس کو کبھی نہیں بتائی جس پر وہ حیران تھے۔ بورسکا کے والدین نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے دو سال کی عمر میں لکھنے، پڑھنے اور تصاویر بنا کر ڈاکٹرز کو حیران کر دیا تھا، بورسکا نے کہا کہ ماضی بعید میں مریخ ایٹمی دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا جب کہ مریخ پر رہنے والی خلائی مخلوق تقریباً 7 فٹ لمبی ہے اور مریخ کی زمین کے نیچے رہتی ہے، اس کے علاوہ وہاں لوگ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں سانس لیتے ہیں۔ روسی لڑکے بورسکا کا کہنا ہے کہ مریخ کے لوگ لافانی ہیں اور 35 سال کے بعد ان کی عمر بڑھنا بند ہو جاتی ہے، اس نے بتایا کہ وہ لوگ ٹیکنالوجی میں بھی سب سے آگے ہیں اور ستاروں کے درمیان سفر بھی کرتے ہیں اور مزید کہا کہ کئی بار خلائی جہاز میں زمین پر بھی آیا تھا۔ روسی لڑکے بورسکا نے کہا کہ اہرام مصر میں زمین کے حوالے سے بہت سے راز دفن ہیں، اس نے کہا کہ اگر ابوالہول کو کھولا گیا تو زندگی تبدیل ہو جائے گی، بورسکا نے بتایا کہ اس کو کھولنے کا طریقہ ابوالہول کے کان کے پیچھے ہے اور وہ طریقہ اب مجھے یاد نہیں ہے۔