منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طویل جنگ کے بعد اعتراف شکست،امریکہ نے طالبان سے متعلق ایسا اعلان کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ بھارت پر پاکستان سے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کے چوتھے دور میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں تیز کرنے کا یقین دلایا ہے ٗ

ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت سے افغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے۔امریکی سفیر نے کہا کہ ہمیں طالبان پر اس وقت تک دباؤ جاری رکھنا ہے جب تک وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آجاتے اور خواتین کا احترام و اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ حکومت تمام مسلح گروہوں کے ساتھ ایک ہی طریقے سے نمٹے گی۔ڈیوڈ ہیل نے خطے میں امریکی پالیسیز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں تیزکرنے کا یقین دلایا۔ امریکہ نے بھارت پرافغانستان میں اقتصادی سطح پر ڈومور کرنے کا مطالبہ کیا، ہم مل کر اس تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکمت عملی علاقائی بنیادوں پر ہے، نئی حکمت عملی کا مقصد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ اور اقتصادی خوشحالی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…