کراچی(نیوزیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شاید ہی کوئی موقع اپنے ہاتھ سے جانے دیتے ہیں جس میں وہ نوازشریف پر تنقید نہ کریں لیکن کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وہی غلطی کردی جو وزیراعظم نواز شریف بھی کرچکے ہیں۔
عمران خان نے جلسہ میں ایک شعر پڑھا
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
یہ شعر انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے منسوب کردیا لیکن حقیقت میں یہ شعرعلامہ اقبال نے کبھی بھی نہیں کہا۔کچھ عرصہ قبل وزیراعظم نواز شریف نے بھی یہی شعر شاعر مشرق سے منسوب کردیا تھا۔
قارئین کی معلومات کے لئے بتاتے چلیں کہ یہ شعر شکر گڑھ ، ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے ایک شاعر سید صادق حسین کاظمی کا ہے ۔ سید صادق حسین کاظمی ، یکم اکتوبر1898ء4 کو کشمیر میں پیدا ہوئے تھے ۔1918ء4 کے لگ بھگ انھوں نے غزل کہی جس کا مطلع تھا :
تو سمجھتا ہے ، حوادث ہیں ستانے کے لیے
یہ ہوا کرتے ہیں ظاہر آزمانے کے لیے
جب کہ دوسرا شعر تھا :
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
یہ غزل لاہورکے ایک روزنامہ ” آفتاب ” میں چھپی تھی ۔