منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی صدر کا استقبال صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوز شریف نور خان ائیر بیس پر کرینگے ، 21توپوں کی سلامی دی جائیگی

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف چینی صدر شی جن پنگ کے استقبال کےلئے پیر کو نور خان ائیر بیس پر موجود ہونگے ۔ معززمہمان کو 21توپوں کی سلامی دی جائیگی اور دو بچے انہیں گلدستہ پیش کرینگے استقبالیہ تقریب کے بعد چینی صدر وزیراعظم ہاوس جائینگے جہاں چینی صدر اور وزیر اعظم ون آن ون ملاقات کے بعدوفود کے ہمراہ باضابطہ مذاکرات کرینگے اس موقع پر معاہدوں اور مفاہمتی کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا جائیگا اس کے بعد منصوبوں کی نقاب کشائی کی جائیگی مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے چینی صدر اوروزیراعظم محمد نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہونگے دونوں رہنما صحافیوں سے مختصر بات چیت کرینگے تاہم سوالات و جوابات نہیں ہونگے اس کے بعد سروسز چیفس گروپ کی شکل میں چینی صدر سے ملاقات کرینگے بعد میں سابق صدر آصف علی زر داری بھی چینی صدر سے ملاقات کرینگے اس کے بعد چینی صدر سفارتخانے کے سٹاف چینی طلباءاور پاکستان میں رہنے والے چینی باشندوں سے مشترکہ ملاقات کرینگے شام کو وزیر اعظم محمد نواز شریف چینی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دینگے اور پہلے دن کی مصروفیات وزیر اعظم ہاوس میں ثقافتی شوپر اختتام پذیر ہونگی دوسرے دن صبح چینی صدر پارلیمنٹ ہاوس جائینگے جہاں سپیکر قومی اسمبلی اور سینٹ کے چیئر مین مشترکہ طورپر ان سے ملاقات کرینگے اس کے بعد چین کی جانب سے پارلیمنٹ بلڈنگ کےلئے تحفے میں دینے والے سولر توانائی کے آلات سپیکر کے حوالے کرینگے اس کے بعد چینی صدر وزیر اعظم کے ہمراہ پارلیمنٹ ہال میں داخل ہونگے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چینی صدر کے اعزاز میں خیر مقدمی کلمات ادا کرینگے جس کے بعد وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے پارلیمنٹ کی تقریب کے بعد چینی صدر ایوان صدر جائینگے جہاں وہ صدرممنون حسین کے ساتھ دو طرفہ امورپر بات چیت کرینگے بات چیت کے بعد چینی صدر کو پاکستان کااعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا جائیگا صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دینگے صدر سے ملاقات کے بعد چینی صدر دوپہر پاکستان سے واپس اپنے وطن چلے جائینگے وزیر اعظم محمد نواز شریف رخصت کرینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…