جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

خاتون صحافی سے شرمناک حرکت ،برطانوی وزیر دفاع کو عہدہ چھوڑنا پڑ گیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی ) برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مستعفی وزیر دفاع مائیکل فالن نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے پارلیمنٹ میں جنسی ہراسگی کیاسکینڈل کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کا تذکرہ کیا ہے۔ خط میں فالن نے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا

ہے کہ میرے بارے میں بہت سی غلط باتیں پھیلائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ماضی میں ان کا کردار مسلح افواج کے تقاضوں کے حوالے سے مثالی نہیں تھا۔مائیکل فالن نے کہا کہ ایک رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے میں اپنے کیس کی پیروی کروں گا لیکن اس دوران وزارت دفاع کے عہدے پر مزید ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکتا ، اس لیے میں اپنے عہدے سے استعفی دے رہاہوں۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے فالن کا استعفی قبول کرنے کے ساتھ ان کی طویل خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ مائیکل فالن پر الزام ہے کہ انہوں نے سنہ 2002 میں ایک صحافی کی گردن پر ہاتھ رکھا تھا ان کے اس عمل کو جنسی ہراسانی کے طور پر لیا گیا اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا ہے تاہم اس واقعے کی تحقیقات نہیں کی گئیں تھیں ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…