ماسکو (این این آئی)روس نے پاکستان میں اپنے ’اینسٹ‘ ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پروازیں شروع کردیں جو رواں ماہ کے وسط تک مکمل ہو جائیں گی۔ پاکستان میں ان ہیلی کاپٹرز کی آز مائشی پروازوں کا مقصد یہاں کے شدید گرم اور سرد موسم کے لحاظ سے موزوں بنانا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ روس کی سرکاری کارپوریشن
کی طرف سے آزمائشی مراحل کی کامیابی کے بعد لائٹ ویٹ ٹوین ایجن ہیلی کاپٹرکو پاکستانی خریداروں کے سامنے رکھا جائیگا۔روسی میڈیا کے مطابق روس کی سرکاری کارپوریشن روزٹیک کے ’رشئین ہیلی کاپٹر گروپ‘ نے پاکستان کے گرم آب و ہوا میں اینسٹ لائیٹ ویٹ کثیر المقاصد ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پروازیں شروع کردیں ٗان آزمائشی پروازوں کا مقصد شدید فضائی درجہ حرارت میں اس ہیلی کاپٹر کے آپریٹنگ امکانات کی تصدیق کرنا ہے۔روسی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کو پلس 50درجہ حرارت تک پرواز کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ان آزمائشی پرواز وں کی کامیابی کے بعد ہیلی کاپٹر مائنس 45 ڈگری سے پلس 50 ڈگری کے درجہ حرارت میں پرواز کے قابل ہو جائیگا