منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش کی سرکاری ائیر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرکے اہم مقام سے ٹکرانے کا منصوبہ ناکام 

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی سرکاری ائیر لائن کا طیارہ ہائی جیک کرکے اہم مقام سے ٹکرانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا ،پائلٹ اور اس کی والدہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاگیا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق قومی فضائی کمپنی بیمان بنگلا دیش ائیر لائنز کا طیارہ ہائی جیک کرکے اسے اہم سیاستدانوں کے گھر سے ٹکرانے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جہاز کے پائلٹ اور اس کی والدہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن پر کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلق کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔گرفتار شدگان میں

بنگلہ دیش ائیر لائنز کا فرسٹ آفیسر 31سالہ صابر امام اور اس کی والدہ 55 سالہ سلطانہ پروین شامل ہیں۔ بنگلہ دیش حکام کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ طیارے کو ہائی جیک اور مسافروں کو مغوی بنا کر مشرق وسطی لے جانے یا پھر ملک کے اعلی سیاست دانوں کے گھروں سے ٹکرانے کا منصوبہ تھا۔ملزمان سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر چھاپہ مارتے ہوئے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے مزید مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرسٹ آفیسر صابر امام 2014 سے ائیر لائن میں ملازمت کررہا ہے اور بوئنگ 737 اڑا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…