کابل/لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس طالبان کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ادھر افغان حکومت نے ماسکو سے عسکریت پسندوں کواسلحہ و ایندھن کی فراہمی بند کرنیکا مطالبہ کیا ہے جبکہ طالبان کمانڈر ملا سعید نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کے ڈیڑھ لاکھ فوجی جنگ نہ جیت سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے چار ہزار فوجی کیا بگاڑ لیں گے۔ برطانوی اخبارکے مطابق افغان افواج کیکمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد ناصر ہدایت نے بتایا کہ روس سمیت کچھ ممالک افغان جنگ میں ملوث ہیں۔ صوبہ فرح اور دیگر علاقوں
سے طالبان سے روسی اسلحہ اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق نیٹو فوج کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے روس طالبان کو ایندھن بھی فراہم کر رہا ہے۔ افغان حکومت نے روس سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کو اسلحہ اور ایندھن کی فراہمی بند کر دے۔ طالبان کمانڈر ملا سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا اور ملکی آئین کو شریعت کے مطابق بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بق امریکی صدر براک اوباما کے ڈیڑھ لاکھ فوجی جنگ نہ جیت سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے چار ہزار فوجی کیا بگاڑ لیں گے۔