منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ویڈیو ،بنگلہ دیش اور پاکستان میں ٹھن گئی،پاکستانی سفیر طلب

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس پر دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں چاہتے تھے غلط ہے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ سیکریٹری (یورپ، افریقہ اور امریکہ) قمرالاحسن نے دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یہ جان بوجھ کر سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے۔یہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے باہمی تعاون کو نقصان پہنچے گا۔سیکریٹری قمرالاحسن نے پاکستانی سفیر کو طلب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ہائی کمشنر نے ویڈیو شائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…