جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قطر جی سی سی کو کمزور اور نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بحرینی وزیر خارجہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی)بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطری میڈیا کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) اور اس کے سیکریٹری جنرل کو ہدف بنانے سے اس امر کی تصدیق ہوگئی ہے کہ قطر کو کونسل کا کوئی احترام نہیں ہے اور وہ اس کو کمزور کرنا اور نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔میڈیارپورٹس کے

مطابق ان کے اس ٹویٹ سے قبل خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے سیکریٹری جنر ل عبد اللطیف الزیانی نے ایک بیان میں قطری میڈیا کے بعض ذرائع کے غیر ذمے دارانہ طرز عمل اور کونسل پر حملوں کی مذمت کی ۔انھوں نے قطر کے بعض خبری اداروں کی جانب سے جی سی سی کے خلاف مہم کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہا کہ وہ تمام روایات ، اقدار اور میڈیا کی پیشہ واریت کی حدود سے تجاوز کررہے ہیں۔انھوں نے قطری میڈیا کے بعض ذرائع کی اس کوشش پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انھوں نے جی سی سی کے سیکریٹری جنرل کو خلیج بحران کے حل کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ انھوں نے قطر کے بعض صحافیوں کی جانب سے بحران کو ان کی بحرین کی شہریت سے جوڑنے پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جی سی سی کے نظم کے تحفظ کے لیے سپریم کونسل کی تفویض کردہ ذمے داریوں کو بہ طریق احسن انجام دیتے رہیں گے۔بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کو برقرار رکھنے کے لیے درست قدم یہ ہوگا کہ تنظیم میں قطر کی رکنیت کو منجمد کردیا جائے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائے جب تک وہ ہمارے ممالک کے مطالبات کا جواب نہیں دے دیتا لیکن اگر وہ کونسل کو خیرباد کہہ دیتا ہے تو یہ ہمارے لیے بہتر ہوگا۔انھوں نے مزید لکھا کہ بحرین (قطر

کی موجودگی میں) کسی سربراہ اجلاس میں شرکت کرے گا اور نہ قطر کے ساتھ بیٹھے گا کیونکہ وہ روز بروز ایران کے قریب ہوتا جارہا ہے اور غیر ملکی فورسز کو تیار کررہا ہے۔ یہ جی سی سی کے رکن ممالک کی سلامتی کے لیے خطرناک اقدامات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…