ویانا/برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں موسمی تبدیلی کے اثرات پڑنے لگے۔ جرمنی طوفان ہروات کی زد میں آ گیا۔ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا آئرلینڈ اور جاپان کے بعد جرمنی بھی طوفان کی زد میں آگیا۔ جرمنی میں طوفان ہروات تیزی سے بڑھنے
لگا۔ تیز ہواؤں سے برلن میں کئی درخت گرگئے جس سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ بھی ہوگئیں۔ امدادی حکام نے ریسکیو کا کام تیز کردیا ہے اور ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ہروات جرمنی کے ساتھ آسٹریا کو نشانہ بنائے گا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پبلک پارکس عوام کیلئے بند کردئے گئے ۔