بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

پھٹکری کے دلچسپ فوائد جو آپ نہیں جانتے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

عام طور پر پھٹکری پانی صاف کرنے کے لیے یا پھر شیو کروانے کے بعد چہرے پر رگڑ کر جراثیموں سے بچاؤ کے لیے استعمال کی جاتی ہے- لیکن شاید آپ کو اس بات کا ہرگز اندازہ نہیں ہے کہ پھٹکری کتنے جادوئی کمالات کی مالک ہے؟ پھٹکری کئی ایسے طبی مسائل کے حوالے سے آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہے جن کے آپ ایک طویل عرصے سے شکار چلے آرہے ہیں- پھٹکری مارکیٹ آپ کو باآسانی دستیاب ہوتی اور یہ پاؤڈر کی شکل میں بھی فروخت ہوتی ہے اور ٹکڑوں کی شکل میں بھی-

کیل مہاسوں اور دانوں سے نجات چہرے پر کیل مہاسے اور دانے خواتین کے لیے ایک بھیانک خواب کی مانند ہوتے ہیں- لیکن اگر پھٹکری کی مدد حاصل کی جائے تو ان مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے- پھٹکری کو پیس کر پانی میں کر پانی میں شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں- 20 منٹ بعد چہرے کو دھو لیں اور یہ عمل روزانہ کریں- آپ کو حیرت انگیز نتائج دیں گے- تاہم یہ بھی یاد رکھیں ہر جلد ایک جیسی نہیں ہوتی اس لیے اگر پیسٹ لگانے کے بعد کسی قسم کی جلن یا خارش ہو تو فوراً دھو دیں اور دوبارہ اس ٹوٹکے کو استعمال نہ کریں-ڈھلکی ہوئی جلد بڑھتی عمر کے ساتھ ڈھلکتی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ میں اس میں اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے- لیکن یہ مسئلہ بھی پھٹکری کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے- پھٹکری کے پاؤڈر کو پانی میں شامل کر کے 30 منٹ تک چہرے پر لگائیں- اس سے نہ صرف آپ کی جلد میں دوبارہ سختی آجائے گی بلکہ چمکدار بھی ہوجائے گی- اس کے علاوہ آپ عرقِ گلاب اور انڈوں کی سفیدی بھی استعمال کرسکتے ہیں- جھریاں پھٹکری جھریوں سے نجات کے لیے بھی بہترین قرار دی جاتی ہے- پھٹکری کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا گیلا کریں اور آہستہ آہستہ اپنے چہرے پر رگڑیں- یہ عمل کچھ دیر تک کرتے رہنا ہے- اس کے بعد عرقِ گلاب سے چہرے کو دھو لیں

اور moisturizer کا استعمال کریں- خشکی سے نجات سر میں موجود خشکی ہماری زندگی کا ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے لیکن اس مسئلے سے بھی پھٹکری باآسانی نجات دلوا سکتی ہے- اپنے شیمپو میں ایک چٹکی پھٹکری اور نمک شامل کر لیں اور اب اس شیمپو سے سر دھوئیں- آپ خود اپنے بالوں میں ایک بہت بڑی تبدیلی محسوس کریں گے- جوؤں سے چھٹکارا جوؤں بچوں کے سر میں ہوں یا پھر بڑوں کے عذاب بن جاتی ہیں- جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے لیے پانی اور تیل پر مشتمل پھٹکری کا پیسٹ تیار کیجیے-

اب اس مکسچر کو سر میں اچھی طرح لگا کر کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں- جلد ہی آپ کو جوؤں سے چھٹکارا مل جائے گا- پھٹی ایڑیاں ہم اکثر اپنی پھٹی ایڑیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں تاہم پھٹکری اس حوالے سے بھی اپنا جادوئی کمال دکھا سکتی ہے- پھٹکری کو اس وقت تک ایک خالی پیالے میں گرم کریں جب تک کہ وہ پگھل کر فوم نہ بن جائے- اب اس مکسچر کو ٹھنڈا کریں-

اب اس میں ناریل کا تیل شامل کریں اور متاثرہ جگہوں پر لگائیں- بدبو بھگانے کے لیے یقیناً یہ سب سے کے لیے نیا ہوگا لیکن یہ حقیقیت ہے کہ پھٹکری کی جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے اسے بدبو بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے- پھٹکری کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا گیلا کریں اور اسے متاثر جگہوں پر استعمال کریں- تاہم یہ عمل روزانہ نہیں بلکہ ایک دن چھوڑ کر کرنا ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…