اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جرمنی میں انسانی اسمگلروں سے بچائوکے لیے خصوصی ویب سائٹ کا افتتاح

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن حکومت نے ملک میں سیاسی پناہ کے حصول سے متعلق انسانوں کے اسمگلروں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں کے تدارک اور درست معلومات عام کرنے

کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ شروع کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکومت نے جرمنی کے بارے میں افواہیںنامی ایک خصوصی ویب سائٹ کا آغاز کیا ۔ اس ویب سائٹ پر جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کے جوابات اور پناہ کے قوانین سے متعلق حقائق شائع کیے جا رہے ہیں۔جرمن حکومت کے مطابق انسانوں کے اسمگلر جرمنی میں سیاسی پناہ کے حصول کے بارے میں جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلا کر لوگوں کو اس یورپی ملک میں اچھے مستقبل کا جھانسہ دیتے ہیں۔ ایسی ہی غلط معلومات کو بے نقاب کرنے اور لوگوں تک حقائق پہنچانے کے لیے یہ خصوصی ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر انگریزی، جرمن اور عربی زبان میں معلومات مہیا کی گئی ہیں۔جرمنی کی وفاقی وزارت خارجہ نے ویب سائٹ شروع کیے جانے کے بعد جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ جھوٹ پر مبنی افواہوں اور غلط امیدوں کے باعث خود کو

مشکلات میں نہ ڈالیں۔ ایسی ہی غلط افواہوں کے خاتمے کے لیے ہم اس ویب سائٹ پر غیر جانبدار اور حقائق پر مبنی معلومات شائع کر رہے ہیں۔جرمن وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانوں کے اسمگلر جھوٹی معلومات پھیلانے کے لیے زیادہ تر انٹرنیٹ کا ہی سہارا لیتے ہیں اسی لیے ’جرمنی کے بارے میں افواہیں‘ نامی اس منصوبے کے ذریعے انٹرنیٹ ہی کے ذریعے حقیقی صورتحال عام لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔وزارت خارجہ نے 2015 سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ شمالی اور مغربی افریقہ میں بھی لوگوں کو غلط معلومات کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر یورپ اور جرمنی کی جانب سفر کرنے سے روکنے کے لیے تشہیری مہم شروع کر رکھی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت ٹی وی، ریڈیو، عوامی مقامات پر اشتہارات اور انٹرنیٹ کے ذریعے درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جرمن حکومت کے مطابق نئی ویب سائٹ انہی کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…