بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنگل گرل زائرہ وسیم نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) ’’دنگل‘‘کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا ہے کہ اگر انہیں پاکستانی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گی۔رواں ماہ 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘باکس آفس پر خاص کامیابی تو حاصل نہ کرسکی تاہم فلم میں نوجوان اداکارہ زائرہ وسیم کی اداکاری کو بیحد سراہا جارہا ہے۔ اپنی پہلی ہی فلم ’’دنگل‘‘میں بہترین

اداکاری کے لیے نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی زائرہ وسیم خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران زائرہ نے بالی ووڈ میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت خوش ہوں کہ کیرئیر کی ابتدا میں بہترین فلموں میں اوراچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، میری فلمیں تفریح فراہم کرنے کے ساتھ لوگوں تک پیغام بھی پہنچاتی ہیں اور یہی بات مجھے بہت پسند ہے۔زائرہ نے اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود میں گم رہنے والی لڑکی ہوں اور میری شخصیت ہی ایسی ہے کہ میں ہر وقت سوچتی رہتی ہوں۔ زائرہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی پہلی ہی فلم ’’دنگل‘‘ بھارتی سینما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ہے جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں غیر معمولی بزنس کیا ہے، فلم ’’دنگل‘‘ میں انہوں نے خاتون ریسلر جب کہ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘میں نوجوان گلوکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں کرداروں میں شائقین نے زائرہ کو پسند کیا ہے۔فلم کی کہانی کے مطابق زائرہ فلم میں برقعے میں نظر آتی ہیں تاہم حقیقی زندگی میں کیا واقعی زائرہ برقعہ پہننا پہنیں گی۔ اس سوال کے جواب میں زائرہ نے کہا ’’وہ کیوں ایسا نہیں کریں گی، ہر ایک کو اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے اور کہنے کی آزادی ہونی چاہئے اور مرد و خواتین دونوں کو یہ حق حاصل ہونا چاہئے کہ وہ جو چاہیں پہن سکتے ہیں۔زائرہ نے اپنی حال ہی میں ریلیز

ہونے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘کی پاکستان میں ریلیز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم پاکستان میں پسند کی جارہی ہے جس کے لیے وہ شائقین کی بہت زیادہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے فلم نہیں دیکھی وہ سینماجاکر فلم دیکھیں

اور جن لوگوں نے دیکھ لی ہے وہ دوبارہ دیکھیں۔ پاکستان میں کام کرنے کے حوالے زائرہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پاکستان سے کام کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کریں گی اور ضرور کام کریں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…