پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

میں شیطان کے لیے کر رہی تھی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بچوں ہی کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا، جس سے بچے خوف زدہ ہوکر رونے لگ گئے۔ بچوں کا یہ حال دیکھ کر ماں رنجیدہ ہوگئی، جیسے ہی اس کے شوہر نے اس کے چہرے پر مارا تو روتے ہوئے کہنے لگی میں بچوں کی وجہ سے رو رہی ہوں اور پھر اچانک کہا۔۔۔ میں جا کر کے تیری شکایت کروں گی۔۔ شوہر: تجھے کس نے کہہ دیا میں تجھے باہر جانے کی اجازت دوں گا۔۔ بیوی: کیا تیرا خیال ہے تو نے دروازے اور کھڑکیوں سمیت سارے رابطے کے دروازے بند کر دیے ہیں؟۔۔

اسی لیے تو مجھے شکایت کرنے سے روک لے گا۔۔ شوہر: انتہائی تعجب کے ساتھ پھر تم کیا کروگی؟۔۔ بیوی: میں رابطہ کروں گی۔۔ شوہر: تیرے سارے موبائل میرے پاس ہیں اب جو تو چاہے کر۔۔ جیسے ہی بیوی حمام کی طرف لپکی، شوہر نے سمجھا شاید یہ حمام کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کرے گی، اسی لیے شوہر بھاگ کر جلدی سے حمام کے باہر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوکر انتظار کرنے لگا، جب شوہر نے دیکھا کہ یہ عورت نکلنے کی بالکل کوشش نہیں کر رہی ہے تو وہ واپس اندر آیا اور حمام کے دروازے کے پاس آ کر کھڑا اس کے نکلنے کا انتظار کرنے لگا۔ جب وہ حمام سے باہر نکلی تو چہرہ وضو کے پانی سے تر تھا اور لبوں پر بہت ہی پیاری سی مسکراہٹ سجا رکھی تھی۔ بیوی نے کہا: میں تیری صرف اس سے شکایت کروں گی جس کے نام کی تو قسم اٹھاتا ہے اس سے مجھے تیری بند کھڑکیاں تیرے مقفل دروازے اور موبائلوں کی ضبطگی سمیت کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی اور اس کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ہیں۔ شوہر نے اپنا رخ بدلا اور کرسی پر بیٹھ کر خاموشی کے ساتھ گہری سوچ میں ڈوب گیا۔۔ اندر جاکر بیوی نے نماز اداکی اور خوب لمبا سجدہ کیا، شوہر بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوکر بارگاہِ ایزدی میں دعا کے لیے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو شوہر اس کی طرف لپکا اور ہاتھوں کو پکڑ لیا

اور کہا کہ سجدے میں میرے لیے کی گئی بد دعائیں کافی نہیں ہیں؟ عورت نے پرسوز لہجے میں کہا کہ تیرا خیال ہے کہ میں اس سب کے بعد بھی جو تو نے میرے ساتھ کیا ہے، اتنی جلدی اپنے ہاتھ نیچے کرلوں گی؟ شوہر: بخدا!۔۔ یہ سب مجھ سے غصہ میں ہوا ہے میں نے قصداً نہیں کیا۔۔ بیوی: اسی لیے میں تیرے لیے تھوڑی دعا پر اکتفا نہیں کرسکتی۔ بددعائیں تو میں شیطان کے لیے کر رہی تھی جس نے تجھے غصہ دلایا، میں اتنی احمق نہیں ہوں کہ اپنے شوہر اور شریکِ حیات کے لئے بددعا کروں۔۔ یہ سن کر شوہر کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی شروع ہو گئی اور اس نے بیوی کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہوئے کہا: میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں کبھی بھی آپ کو برائی کے ارادے سے ٹچ تک نہیں کرونگا۔۔ یہ ہی وہ نیک بیوی ہے جس کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول نے خیر خواہی کی تاکید کی تھی۔۔ تم ان کے بن کر رہو وہ تمہاری بن کر رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی نیک بیویاں عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…