منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زبر دست نوکری کے ساتھ کھانا،پینا اور رہائش مفت ہے،لیکن پھر بھی لوگ جانا نہیں چاہتے کیونکہ۔۔۔

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مونٹانہ کے ایک دور دراز خوبصورت گاو¿ں میں رہائش اور ملازمت کے لیے افراد درکار ہیں مگر ریاست کے رہنے والے اس پیشکش میں دلچسپی نہیں لے رہے۔گارنٹ نامی قصبہ 1860میں بسایا گیا تھا اور یہاں سونا اور چاندی تلاش کرنے والے کان کن رہا کرتے تھے۔ 1912میں آگ لگنے کے بعد اس قصبے کو چھوڑ دیا گیا اور یہ تقریباً ایک صدی سے ویران پڑا ہے۔ اس جگہ کی ہریالی اور خوبصورتی کی وجہ سے حکومت اسے ایک سیاحتی مقام بنانا چاہ رہی ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے گائیڈ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے اور دیگر کاموں کے لیے ملازمین درکار ہیں۔حکومت لوگوں کو پرکشش تنخواہ،رہائش اور دیگر سہولیات دینے کا اعلان بھی کرچکی ہے لیکن پھر بھی لوگ ایک انجانے خوف کا شکار ہیں اور یہاں نوکری کرنے سے گریزاں ہیں۔مقامی اخبار “The Missoulian”میں اشتہار دیئے جانے کے باوجود مقامی لوگوں نے دلچسپی نہیں لی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ پہاڑی قصبہ بہت دلکش ہے لیکن یہاں بہت ویرانی ہے اور ایک صدی قبل یہاں سے جانے والے کان کنوں کی روحیں اب بھی یہاں بھٹکتی رہتی ہیں۔ قریبی علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گارنٹ کے ویران گھروں میں سے موسیقی اور قہقہوں کی آوازیں آتی ہیں اور یہاں پر اسرار واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یو ایس بیورو آف لینڈ مینجمنٹ کے مطابق مقامی لوگ دلچسپی نہیں لے رہے لیکن بیرون ملک سے درخواستیں بڑی تعداد میں موصول ہورہی ہیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…