ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’جعلی عاملوں کے چکر میں پڑیں گے تو پھر ایسا ہی ہو گا‘‘ گھریلو حالات اور کاروبار میں ترقی کیلئے جب شہری ایک کرسچن عامل کے پاس پہنچا تو اس کے ساتھ کیا ہوا، دہلا دینا والا واقعہ

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راہوالی کے خلیل الرحمن جعلی عیسائی عامل پر پل پڑا، ایسی درگت بنائی کہ دیکھنے والوں کا بھی دل دہل گیا۔ تفصیلات کے مطابق راہوالی کا رہائشی خلیل الرحمن جوگھریلو حالات اور کاروبار میں بہتری کا خواہش مند تھا جعلی عیسائی عامل کے ہتھے چڑھ گیا جس نے اسے حالات ٹھیک ہونے کے سہانے سپنے دکھا کر لاکھوں روپے بٹور لئے ۔ کچھ عرصے بعد کاروبار میں وسعت، گھریلو پریشانیاں ختم نہ ہونے پر خلیل نے عامل سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، جس پر جعلی عیسائی عامل ٹال مٹول

سے کام لینے لگا اور کافی دن گزر جانے کے باوجود جب خلیل الرحمن کو اس کی رقم نہ ملی تو وہ شدید غصے میں آگیا اور عارف مسیح کی ایسی درگ بنائی کہ دیکھنے والوں کے بھی دل دہل گئے۔ خلیل الرحمن نے عارف مسیح کو زمین پر پٹخنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سےاس کی حالت بگاڑ دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں خلیل الرحمن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عارف مسیح اب تک اس سے دس لاکھ روپے سے زائد رقم بٹور چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…