منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017 |

دبئی (این این آئی) دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ٗاور خلاف ورزی کرنے پر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائیگا ٗ

دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ٗ ہفتے کے روز ایک کار سوار اپنی گاڑی پارک کرکے سڑک کنارے نماز اداکررہا تھا کہ اس دوران مزید افراد بھی نماز پڑھنے رک گئے۔ ادائیگی نماز کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر نمازیوں پر چڑھ گئی۔اس خوفناک حادثے میں 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 6شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سڑک کنارے نماز ادا کرنے والوں کو 15منٹ قبل ہی وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے پولیس کی بات کو نظر انداز کیا جو خونی حادثے کا سبب بنا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ ان ڈرائیورز کے لیے واضح پیغام ہے جوسڑک کنارے نماز ادا

کرتے ہیں۔ان ڈرائیورز کو سمجھ لیناچاہیے کہ روڈسائیڈ نماز ادا کرنا کس قطر خوفناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی شہر میں تقریباً ہر علاقے میں ہی مساجد قائم ہیں جہاں اطمینان سے نماز ادا کی جاسکتی ہیں تاہم سپرہائی ویز پر پیٹرول پمپ ادائیگی نماز کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے جب کہ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ پولیس کے لیے یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرکے نماز ادا کرے خصوصاً ہائی ویز پر ایسا عمل قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…