جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ’’جادو‘‘ کا کرداراداکرنیوالے اداکار کا راز کھل گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔بالی ووڈ میں آج تک بچوں کے لیے بیشمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا

بلکہ ان کا شمار آج تک ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ہریتھک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ہریتھک روشن نے ذہنی معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا جو عمر میں بڑا ہونے کے باوجود بچوں جیسی ذہنیت رکھتا تھا اور بچوں میں ہی خوش رہتا تھا لیکن فلم میں لیڈ رول میں ہونے کے باوجود ہریتھک سے زیادہ ’جادو‘ کا کردار مشہور ہوا تھا، جو دوسری دنیا سے آیا ہوا ایک ایلین تھا لیکن یہ بات آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کردار کس نے ادا کیا تھا لیکن بالآخر یہ راز 14 سال بعد کھل ہی گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشید رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…