جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شمالی کوریا امریکہ کو تباہ کردے گا،سابق امریکی صدر کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ میں کشیدگی کم کر انے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے شمالی کوریا جانے پر تیار ہو ،کم ان جونگ کے ساتھ ان کے کوئی تعلقات نہیں ہیں ، کم بارے کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی، شمالی کوریا ٹرمپ کی پیش بندی میں کچھ بھی کر سکتا ہے،جزیرہ نما کوریا جاپان اور بحرالکاہل سمیت ہماری سر زمین کو تباہ کر سکتے ہیں ۔اتوار کو ایک انٹرویو میں امریکہ کے

سابق صدر سے جب 93 سالہ کارٹر سے یہ پوچھا گیا کہ کیا یہ(شمالی کوریا کے ساتھ) ایک اور سفارتی کوشش کا وقت نہیں ہے اور کیا وہ صدر ٹرمپ کی طرف سے ایسا کر سکتے ہیں تو انہوں نے کہا “جی ہاں، میں شمالی کوریا جانے کے لیے تیار ہوں ۔میں نے ٹرمپ انتظامیہ کو بتایا ہے کہ جب انہیں ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں۔ جب ان کو یہ بتایا گیا کہ واشنگٹن میں بعض حلقوں کو ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کے درمیان لفظی جنگ پر تشویش ہے تو کارٹر نے کہا میرے لیے بھی یہ صورت حال پریشان کن ہے۔ ہم اپنے اقتدار کو بچانا چاہتے ہیں اور ہم سمجھے ہیں کہ شمالی کوریا پر چین کا بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے خاص طور پر کِم پر”۔انہوں نے مزید کہا کہ “میں نہیں سمجھتا کہ کم کبھی چین گئے ہیں، ان کے ساتھ ان کے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ کم جونگ ال چین گئے تھے اور وہ چین کے بہت قریب تھے۔کارٹر نے انٹرویو میں شمالی کوریا کے رہنما کو ایسا شخص قرار دیا جس کے بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا اگر کم نے یہ سوچ لیا کہ ٹرمپ ان کے خلاف کوئی اقدام کر سکتے ہیں تو وہ اس کی پیش بندی میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔کارٹر نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں کہ اب ان کے پاس جدید جوہری ہتھیار ہیں جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان اور بحرالکاہل میں ہمارے دورافتادہ علاقوں حتی کہ ہماری سر زمین کو تباہ کر سکتے ہیں۔  یاد رہے کارٹر نے 1990 کی دہائی میں صدر بل کلنٹن کے اعتراض کے باوجود پیانگ یانگ کا دورہ کیا اور جس کے بعد موجودہ رہنما کے دادا کے ساتھ ایک سمجھوتہ طے پا گیا جس کی وجہ سے جوہری بحران کا خطرہ ٹل گیا۔ اسی کی وجہ سے 1994 میں ایک متفقہ فریم ورک بھی طے پایا جس کے تحت شمالی کوریا نے امداد کے بدلے میں اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…