جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ ،بے رحم ترین فوجیوں کی پیداوار،روسی صدر کے لرزہ خیز انکشافات،دنیا خطرناک ترین دورمیں داخل ہوگئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

سوچی (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ثابت ہوگی،اس ٹیکنالوجی سے بے رحم ترین فوجی بھی پیداکیے جاسکیں گے۔سوچی میں نوجوانوں اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ جینیاتی انجینئرنگ ادویہ سازی سمیت کئی شعبوں میں انہتائی سودمندہے مگر جینیاتی انجینئرنگ سے مخصوص صلاحیتوں کے حامل انسان بھی پیداکیے جاسکیں گے۔روسی صدر نے کہاکہ

جینیاتی انجینئرنگ سے ذہین ترین ریاضی دان اورماہرموسیقی پیداکیاجاناہی تصورنہیں کیاجاناچاہیے بلکہ جینیاتی انجینئرنگ ہی سے ایسافوجی بھی پیداکیاجاسکے گاجوسفاک وبے رحم ہو۔تکلیف محسوس نہ کرنے والے اورکیے پرشرمندہ نہ ہونیوالے فوجی پیداکیے گئے توسفاکیت انتہاپرپہنچ جائیگی اور غیرذمہ داری کاایسامظاہرہ نیوکلیئرہتھیاروں سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت ایسے دورمیں داخل ہورہی ہے جہاں انتہائی ذمہ داری کی ضرورت ہے، انسانی اقدارکاخیال رکھاجاناانتہائی ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…