منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل، نئی وزارت بھی تخلیق،وزیر کون،کام کیا ہوگا،تاریخی اقدام

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے  اپنی کابینہ میں رد وبدل کیا ہے اور مختلف نئے محکموں اور ان کے وزراء کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ سالانہ اجلاسوں اور امارات کے 2071ء کے

منصوبے کے آغاز کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں اور اس میں نئے وزراء کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں 27 سالہ عمر بن سلطان العلماء کو مصنوعی ذہانت کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ ’’ ہم یو اے ای کو دنیا کا مصنوعی ذہانت کے لیے سب سے زیادہ تیار ملک بنانا چاہتے ہیں‘‘۔
ان کے اعلان کے مطابق نئے وزراء اور ان کے محکموں کے نام یہ ہیں:
سارہ الامیری (عمر 30 سال) وزیر مملکت برائے جدید سائنس۔
ذکی نصیبہ وزیر مملکت ۔
مریم المہیری ،وزیر مملکت برائے تحفظ خوراک ( فوڈ سکیورٹی )
حصہ بنت عیسیٰ بو حمید ، وزیر برائے کمیونٹی ترقی ۔
شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان ، وزیر برائے برداشت و رواداری ۔
ناصر بن ثانی الہاملی ،وزیر برائے انسانی وسائل اور اماراتیانا
نورہ الکعبی وزیر برائے ثقافت اور علمی ترقی۔
متحدہ عر ب امارات کی تاریخ میں یہ تیرھویں کابینہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…