ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

’’آپ ہمارے ملک میں آئیں اور یہ کام کریں‘‘نا اہلی کے بعد نواز شریف کو کس بڑے ملک نے کیا کام کرنے کی دعوت دیدی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

لندن(آئی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی، سابق وزیراعظم برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے برطانیہ کے تجارتی ایلچی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ملاقات کی۔ ایک گھنٹے سے زائد

وقت تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی رکن پارلیمنٹ رحمان چشتی نے بتایا کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر لیکچر دیں گے اور ان کے لیکچر کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے پاک برطانیہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے رحمان چشتی کو گزشتہ ماہ اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…