ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میاں برادران خاندان کی خاطر وطن قربان کر نا چاہتے ہیں، آپ کی سیاست کو کھنڈر بنا دیں گے، بلاول بھٹو کا عوامی جلسے سے خطاب

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف مفادات کی سیاست کرتی ہیں ، میاں صاحبان اپنے خاندان کی خاطر وطن کو قربان کرنے پر تیار ہیں، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں کربلا برپا ہوتی ہے، پیلپز پارٹی نے ایوب خان کی آمریت کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی اپنے قیام سے لے کر اب تک آزمائشوں سے گزر رہی ہے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد آمر نے کہہ دیا تھا کہ آج پارٹی ختم اور کوئی بھی پارٹی جمہوریت کی بات نہیں کرے گی، ضیاء الحق نے سمجھا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی مگر بے نظیر بھٹو نے اس پارٹی کی قیادت سنبھالی اور انہوں نے ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کو سہارا دیا ، مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ بھٹو کی بیٹی ہے ، جب بھٹو پھانسی سے نہیں ڈرا تو بے نظیر موت سے کیسی ڈر سکتی تھی، جب قوم نے اس کا ساتھ نہیں چھوڑا تو بے نظیر قوم کا ساتھ کیسی چھوڑتی،پھر بے نظیر بھٹو کو جلا وطن کر دیا گیا مگر بے نظیر بھٹو واپس آئیں اور کراچی میں ان کے استقبال کے لیے ملک کے کونے کونے سے لوگ آئے تھے، مگر جمہوریت کے دشمنوں نے یہاں دھماکہ کردیا، بلاول بھٹو نے کہاکہ سلام ہے ان جانثاروں پر جو پہلا دھماکہ ہونے کے بعد نہیں بھاگے، اور اپنی لیڈر کی طرف لپکے، بے نظیر بھٹو اپنے ان جانثاروں کی وجہ سے اس دن محفوظ رہیں، اور ملک کے کونے کونے میں گئیں اور دہشت گردوں کو للکارا لیکن پھر چند ہفتوں بعد راولپنڈی میں انہیں شیطانی قوتوں نے شہید کر دیا، انہوں نے کہا کہ حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سانحہ کار ساز کے شہیدوں کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے شہادتیں پائیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ایوب خان نہیں رہا، آج ضیاء نہیں رہا ، آج مشرف عدالتوں سے بھاگ رہا ہے لیکن بھٹو شہید آج بھی زندہ ہے ،

بی بی شہید آج بھی زندہ ہے، پیپلز پارٹی آج بھی زندہ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومتیں ختم کی گئیں، میڈیا ٹرائل کیاگیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور منصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف مفادات کی سیاست کرتی ہیں ، یہ خاندان کی خاطر وطن کو قربان کرنے پر تیار ہیں، سیاست کھیل نہیں، گالم گلوچ کا نام نہیں، ن لیگ اور تحریک انصاف کو عوام کی کوئی فکر نہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ چہرے نہیں، استحصالی نظام کو بدلنا ہوگا،

سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبے اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے، قومی ادارے پستی کی جانب جا رہے ہیں، کارخانے بند ہو رہے ہیں، سندھ سے سپر ہائی وے چھینی گئی، انہوں نے کہا کہ آپ کے نام نہاد موٹر وے کی وجہ سے سو کے قریب لوگوں کی جانیں چلی گئیں،میاں صاحبان جھوٹے پروپیگنڈے کے ماہر ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاق سے کچھ نہیں ملے گا صرف اعلانات ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ میاں نواز شریف ہو یا تحریک انصاف والے یہاں آ کر کہتے ہیں کہ سندھ کھنڈر بن گیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کبھی کھنڈر نہیں بن سکتا، ہاں آپ کی سیاست کھنڈر بن جائے گی۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یہ پانی کھول کر سندھ کو ڈبو دیتے ہیں اور جب پانی کم ہوتا ہے تو یہ بند کرکے سندھ کو پیاسا مار دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں تعلیم اورصحت کے شعبے میں کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…