اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر پر چھاپا ماراگیا مگر وہ نہیں ملے ٗعدالت نے عمران خان ،طاہر القادری کی زمینیں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے دوبارہ وارنٹس نکالے ہیں ،کے پی میں احتساب دفتر کو تالا لگانے والوں نے چیئرمین نیب کے
لئے تین نام تجویز کیے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی تشدد کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی، عمران خان نے 1997اور 2002 کے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا،عمران خان بار بار بیانات بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف ثبوت ہیں وہ نہیں منگوایاگیا،عمران خان کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے ،انہوں نے خود تسلیم کیا کہ جوا کھیل کر پارٹی کا قرض اتارا،ان کے پاس بیرونی فنڈنگ کا کوئی ثبوت نہیں ۔