پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کی سازشیں بے نقاب،41 ملکی اسلامی اتحادی فوج کے کمانڈر جنرل راحیل کا دنیا کو دبنگ پیغام

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اسلامی اتحادی فوج کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔موقر قومی اخبار’’خبریں‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارلحکومت منامہ میں منعقدہ بحرین انٹرنیشنل ڈیفینس نمائش سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے ملٹری کمانڈر راحیل شریف کا کہنا تھا کہ

اسلامی اتحادی فوج کسی ملک، مذہب یا مسلک کیخلاف تشکیل نہیں دیا گیا۔اس اتحاد کا واحد مقصد دہشت گرد کا خاتمہ ہے۔ اس اتحاد میں اب تک 41 اسلامی ممالک شامل ہو چکے ہیں جبکہ کوئی بھی ملک اس اتحاد کا حصہ بننا چاہے تو اسے خوش آمدید کہیں گے۔ چونکہ اسلامی ممالک دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوئے ہیں اسی لیے سعودی عرب کی قیادت نے اسلامی اتحادی فوج کا پلیٹ فارم تشکیل دیا جہاں اسلامی اتحادی ممالک کی دفاعی صلاحتیوں کو بروئے کار لاکر دہشت گردی کو شکست دی جا سکے گی۔اس سلسلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کا کردار سب سے قابل تحسین ہے۔ راحیل شریف نے کہا کہ انہیں اسلامی اتحادی فوج کا ملٹری کمانڈر ہونے پر فخر ہے۔ راحیل شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں نے جہاد کے مقصد کا غلط استعمال کرتے ہوئے اسلام کے نام پر اپنے ہولناک مقاصد کی تکمیل کی۔ ایسے غیر ریاستی عناصر گزشتہ کئی برسوں کے دوران خوب پھلے پھولے ہیں اور اب یہ عالمی قووتوں کے درمیان تناو اور چھوٹے ممالک کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔راحیل شریف نے پیش کش کی کہ ایسے غیر ریاستی عناصر اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے سب سے بڑی اور موثر جنگ لڑی ہے۔ خاص کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو پاکستان نے کمال مہارت اور کامیابی سے نا صرف بے نقاب کیا بلکہ اس

کا قلعہ بھی قمع کیا۔ لہذا دنیا کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی جنگ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔راحیل شریف نے اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے متعلق بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری اور خاص کر مسلمان ممالک کو مشترکہ طور پر ان سنگین، دیرینہ اور حل طلب مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ نمائش میں شرکت کیلئے آمد پر راحیل شریف کا بحرین کے ولی عہد

نے شاندار استقبال کیا۔ بحرین کے ولی عہد نے راحیل شریف کی صلاحتیوں اور اسلامی اتحادی فوج کی مضبوطی کیلئے ادا کیے کردار کی بھی خوب تعریف کی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ نمائش میں راحیل شریف نے پاک فوج کے اسٹال کا خصوصی دورہ کیا اور شاندار انتظامات پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹال کی خوب تعریف بھی کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…