اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شبازشریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے ،پورا پاکستان چینی صدر کیلئے چشم براہ ہے،چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے،پاکستان میں چین کی غیر معمولی سرمایہ کاری کسی تحفے سے کم نہیں ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز چین کے شہر چنگ ڈو کے میئر سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے،چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا ،پورا پاکستان چینی صدر کیلئے چشم براہ ہے،انہوں نے کہا کہ چینی صدرکے دورہ پاکستان کے دوران 45 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،چین کی مدد سے پاکستان میں بجلی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اور2017 میں ان منصوبوں سے پیداوار شروع ہو جائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمے کا تہیہ کررکھا ،لوڈشیڈنگ سے ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے جسے ہر صورت پورا کریںاور عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔وزیراعلی نے کہا کہ چین کے تعاون سے لاہوراورینج میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جائیگا اور اس حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کے شہر چنگ ڈو اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دیا جائیگا جس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت،تجارت اور معاشی تعاون بڑھے گا۔اس موقع پر چین کے شہر چنگ ڈو کے میئر نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو چین کے شہر چنگ ڈو کی دعوت دی جسے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے قبول کر لی ہے۔چینی میئر نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،انہوں نے وزیراعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے پاک چین دوستی مضبوط ہوئی ہے اور چین میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ”مین آف آیکشن “ کہاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کمپنیاںپاکستان میں مختلف منصوبوںپر کام کررہی ہیں جو بروقت منصوبے مکمل کریں گے۔
چین کے صدر کا دورہ پاکستان معاشی انقلاب برپا کریگا:شہباز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































