پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

قذافی کا بیٹا لیبیا کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

طرا بلس(آن لائن)لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام القذافی نے جیل سے رہائی کے چند ماہ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیف الاسلام کے خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے بتایا کہ ان کے موکل نے ملک میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

کردیا ہے۔ انہوں نے سیاسی رہ نماؤں سے رابطے شروع کیے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سیاسی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔تیونس کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں خالد الزایدی نے بتایا کہ سیف الاسلام لیبیا کی سیاست سے الگ یا دور نہیں بلکہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے لیبیا کے قومی رہ نماؤں اور قبائلی عمایدین سے رابطے شروع کی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد مصالحت اور نئی سیاسی صف بندی ہے۔الزایدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی دوسرے لیبی شہری کی طرح سیف الاسلام کو بھی سیاست میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبیا کی موجودہ صورت حال بالخصوص متحارب گروپوں میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سیف الاسلام کی ضرورت مزید دو چند ہوگئی ہے۔ ملک میں کسی جامع سیاسی، مصالحتی اور حقیقی قومی معاہدے تک پہنچنے کے لیے سیف الاسلام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کا ایک بڑا طبقہ

سیف الاسلام کا حامی اور ان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔ سیف الاسلام قذافی واضح سیاسی ویڑن رکھتے ہیں اور وہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکال سکتے ہیں۔اس سوال پر کہ سیف الاسلام قذافی ان دنوں کہاں موجود ہیں، ان کے وکیل نے سیف الاسلام کے ٹھکانے کی نشاندہی سے انکار کردیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ سیف الاسلام صحت مند، تندرست اور مرضی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں۔ انہوں نے سیف الاسلام قذافی کے بیرون ملک چلے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان کے موکل لیبیا ہی میں ہیں وہ باہر گئے ہیں اور نہ ہی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال

رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو گذشتہ جون میں جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ وہ زنتان شہر کی ایک جیل میں قید رہے۔ رہائی کے بعد انہیں نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ان کے ٹھکانے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات ملی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…