بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فوج پر تنقید،حمزہ شہباز نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اداروں سے الجھنے اور ٹکراؤ کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی اور اگر خدانخواستہ پاکستان کو نقصان ہوا تو ہم اپنے آپ کو معاف نہیں کرسکیں گے،دہشت گردی سمیت قومی مسائل سب کو مل کر حل کرنا ہیں ،مجھے اپنی فوج سے پیار ہے ، مجھے اپنی پولیس سے پیار ہے اور مجھے اپنی رینجرز سے پیار ہے ہم سب اکٹھے کام کریں گے تو کامیاب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال میں آل پنجاب حسن قرات اور نعت خوانی کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،عالمی سطح پر ملک کی ساکھ اور عزت منوائیں گے اور قومی معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ، دہشت گردی پر قابو پانے اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے سمیت اہم قومی مسائل کا حل جمہوریت کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ باتوں سے محل نہیں بنتے اس کے لئے سولہ سولہ گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے ،قوم کے دلوں میں گھر کرنا پڑتا ہے ، پالیسیوں کا تسلسل ہی اصل کامیابی ہے ، ہمیں سب کو ساتھ لے کر خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے جو اصل عبادت ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مصنوعی پن سیاست میں زیادہ دیر نہیں چل سکتا ، اللہ تعالی اپنے کرم سے نوازے تو مزید جھک جانا چاہیے ۔ نوجوان نسل ہی پاکستان کا اصل مستقبل ہے اور قوم کے ان معماروں کو پاکستان کے محفوظ اور شاندار مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ جادو کی چھڑی سے نہیں محنت سے کام ہوتا ہے اور الحمدللہ پنجاب میں بجلی کی پیداوار اور دیگر منصوبوں میں جس تیزی کے ساتھ کام ہوا ہے اس کی چین نے بھی تعریف کی ہے جبکہ پنجاب کو جنگلہ بس کا طعنہ دینے والے پشاور میں پانچ برسوں میں میٹروبس پر کام بھی شروع نہیں کرسکے۔لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس سروس کے بعد انشاء اللہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین بھی چلے گی اور نیا دور شروع ہوگا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کرسی آنی جانی چیز ہے لوگوں کے دلوں میں عزت ہمیشہ رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا تھا لیکن آج اس ناسور پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔پنجاب کے تعلیمی شعبے کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لاکھوں طلبا وطالبات مستفید ہورہے ہیں جبکہ دانش سکولوں کے ذریعے معاشرتی تفاوت کے خلاف بھی کام کیا جارہا ہے اور غریب آدمی کا بچہ بھی ایچیسن کی طرز پر تعلیم حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے پنجاب بھر کے سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا جس سے بچوں کی ذہنی و روحانی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور ان میں لیڈر شپ کی خصوصیات ابھر کر سامنے آتی ہے۔ انہوں نے کیش انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی اور ان میں انعامات تقسیم کئے۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کسی سے پیچھے نہیں اگر ہم ڈسپلن اور محنت کا عزم کرلیں تو آج بھی دنیا میں لوہا منوا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…