لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی سلیکشن سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی میں 141 پی ایم اے لانگ کورس کے ذریعہ کمیشن افسر کے طور پر شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے لیے ایف اے، ایف ایس سی یا ان کے برابر کلاسز میں 60 فیصد
مارکس حاصل کرنے والے 17 سے 22 سال عمر کے مرد نوجوان اہل ہونگے۔ خواہشمندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 17 نومبر 2017 تک آرمی سلیکشن سینٹر پنوعاقل سے رابطک کریں یا پاکستان آرمی کی ویب سائیٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائین رجسٹریشن کے لیے وزٹ کریں۔